حیدرآباد ۔16۔مئی (اعتماد نیوز) تازہ رائے شماری کے موقف کے مطابق اس وقت
این ڈی اے محاذ کو سبقت حاصل ہورہی ہے۔ جو 314حلقوں میں آگے ہے۔ جس میں بی
جے پی کے 264امیدوار ‘ تلگو دیشم کے 16امیدوار ‘ لوک جن شکتی پارٹی کے
5امیدوار ‘ اور
دیگر اتحادی کے 5امیدوار سبقت حاصل کر رہے ہیں۔
جبکہ یو پی اے کے 72 امیدوار ملک بھر میں سبقت لے جا رہے ہیں۔ جن میں
کانگریس کے 57امیدوار ‘ این سی پی کے 6امیدوار ‘ آر جے ڈی کے 5امیدوار اور
دیگر اتحادیوں کے 5امیدوار سبقت لے جا رہے ہیں۔